۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ ہم اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرتے ہیں اور امام زمانہ عج، شہداء کے خاندانوں اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں، ہم مومنین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے گرد ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف عراق کا کرمان اسلامی جمہوری ایران میں دہشت گردانہ حملے پر بیان جسکا متن اس طرح ہے؛

بسم الله الرحمن الرحيم

الحمد لله على ما أنعم وأبلى، والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين محمد بن عبد الله وعلى آله الغر الميامين، واللعنة الدائمة على أعدائهم أجمعين.

قال الله سبحانه: (الَّذِينَ إِذا أَصابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ).

صَدَقَ اللّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.

ان دنوں جبکہ ہم شہداء قائدین میجر جرنل قاسم سلیمانی ، مجاہد الحاج ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں ( رضوان اللہ علیھم) کے مجرمانہ قتل کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں انتہائی افسوس کےساتھ اس سانحے کی خبر موصول ہوئی جو آج کرمان میں شہید مجاہد الحاج قاسم سلیمانی (رضوان اللہ علیہ) کے مقبرے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں سو(۱۰۰) سے زیادہ افراد شہید اور تقریبا دوسو(۲۰۰) افراد زخمی ہوئے ،نشانہ ان مومنین کو بنایاگیا جو انکی شہادت کی برسی پرفاتحہ خوانی اور قبر کی زیارت کے لئے آئے تھے ۔

ہم اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرتے ہیں اور امام زمانہ عج ، شہداء کے خاندانوں اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

ہم بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے ان کے لواحقین کو صبر اور زخمیوں کو جلد از جلدشفا عطا فرمائے ۔

یہ خلاف ورزیاں عزیز فلسطینی عوام کے خون بہانے اور صہیونی غاصب کی طرف سے بچوں اور خواتین کے قتل اور شہریوں کے گھروں کی مسماری سمیت تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی روشنی میں سامنے آئی ہیں ۔

ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اس قوم سے اس آفت کو دور کرنے کے لئے دعا کے ساتھ ساتھ التجا کرتے ہیں کہ دشمن کی سازشوں کو اسکی طرف پلٹا دے ۔

ہم مومنین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے گرد ہر ممکن تعاون کے ساتھ کھڑے ہوں ۔

آخر میں بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ وہ دھوکہ دیئے گئے مظلوموں کو اپنی سایہ رحمت سے نوازے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

والسلام

مرکزی دفتر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی نجف اشرف عراق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .