۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جمعیہ العلماء اثنا عشریہ کرگل

حوزہ/ مرحوم کی رحلت ملک ہندوستان میں ملت تشیع کے بالعموم اور خطہ لداخ کے مومنین کے لئے بالخصوص ایک ناتلافی نقصان ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ الامام امیرالمومنین نجفی ہاؤس ممبئ کے مدرس و استادِ عربی زبان و ادب اور علم حدیث، عالم با عمل استاد الاساتذہ الحاج حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی نجفی کے سانحہ ارتحال پر جمعیہ العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ نے تعزیت پیش کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

إِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
“إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة”

موت العالم موت العالم

نہایت ہی افسوس کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمد علی نجفی اب ہمارے درمیان میں نہیں رہے ۔ مرحوم کا تعلق کرگل کے علاقہ برسو سے تھا ۔مرحوم آقائی نجفی ایک مدت سے علیل تھے ۔

مرحوم شیخ علی نجفی جامعۃ الامام امیر المومنین نجفی ہاؤس کے وہ واحد استاد تھے جو روز اول سے اس مدرسہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور اس مدرسہ سے وابستہ رہے، آپ نہایت ہی دلسوز، مہربان، طلبہ دوست اور بہترین استاد تھے، مرحوم کو عربی زبان میں مہارت حاصل تھی، اور انہیں کی بدولت حوزہ علمیہ کے طلاب میں عربی بولنے اور لکھنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

مرحوم نے عربی زبان کورس کے لئے مدرسہ میں کئی کتابیں ترتیب دی تھیں، جو اس وقت بھی مدرسہ کے نصاب میں شامل ہیں۔آپ نے اپنی زندگی میں سینکڑوں طالب علموں کی تربیت کی ۔

مرحوم کی رحلت ملک ہندوستان میں ملت تشیع کے بالعموم اور خطہ لداخ کے مومنین کے لئے بالخصوص ایک ناتلافی نقصان ہے ۔

اس عظیم مصیبت پر جمعیت العلما ء اثنا عشریہ کرگل پوری ملت تشیع کو اور بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز اقارب کو بالخصوص تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔ اور خدا وند متعال سے دست بہ دعا ہیں کہ ان کو ائمہ معصومین علہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور امام زمانہ (عج) کی شفاعت نصیب فرمائے، اور سوگواران کو اس عظیم اور غمناک موقع پر صبر عنایت فرمائے۔ آمین

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

صدر
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .