۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی

حوزہ/ مرحوم مغفور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ساتھ ہمیشہ وابسطہ رہے ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی کی رحلت ضلع کرگل کیلئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم مقدس میں حصول علوم آل محمد علیہم السلام میں مصروف عالم ربانی حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل نے ایک پیغام تعزیت و تسلیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة

علاقہ سورو کے بیاماچن گاؤں سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین خادم اہل البیت ، عالم ربانی حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی کے سانحہ ارتحال کی خبر موصول ہوئی ، مرحوم قم مقدس میں حصول علوم آل محمد علیہم السلام میں مصروف تھے اور نہایت ہی شریف النفس شخصیت کے مالک تھے، مرحوم مغفور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ساتھ ہمیشہ وابسطہ رہے ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید یوسف حسینی کی رحلت ضلع کرگل کیلئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔

اس عظیم سانحہ پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک اور مرحوم مغفور کے لواحقین کے خدمت میں بالخصوص اور علمائے علاقہ سورو ، قم مقدس میں مرحوم کے ساتھی علمائے کرام کے خدمت میں بالعموم تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور الله تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ مرحوم مغفور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو اس عظیم صدمے پر صبر و جمیل عطا فرمائیں۔

ناظر مہدی محمدی
صدر
جمعیة العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .