۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل کے بزرگ عالم دین شیخ محمد حسین ناصر الدین نے اس دار فانی کو وداع کہا

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل عالم بزرگوار، عالم با عمل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین ناصر الدین مرحوم مغفور کے دینی خدمات اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو ہمیشہ مکمل تعاون کی فراہمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل،لداخ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سانکو تھامہ کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین ناصر الدین کے سانحہ ارتحال کی خبر موصول ہوئی، مرحوم مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین ناصر الدین کی رحلت کی خبر نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کو کافی صدمہ پہنچا ہے۔

مرحوم کی زہد و تقویٰ اور عبادات کسی سے مخفی نہیں، کئی سال قبل کرگل کے کچھ شر پسند عناصر نے مرکزی جامع مسجد امام علی علیہ السلام کرگل میں نمازیوں پر نماز کے دوران حملہ کرکے متعدد نمازیوں کو لہولہان کیا تھا۔ جنمیں سے ایک آپ بھی تھے جن کا کافی خون بہہ گیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کی جان بچ گئے تھی اور تمام ملت کرگل کو بخوبی علم ہے کہ تب سے لے کر آج تک جامع مسجد امام علی علیہ السلام ان شرپسند عناصر اور غاصبین کے قبضے میں ہے۔

مرحوم مغفور کے دینی خدمات اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو ہمیشہ مکمل تعاون کی فراہمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل عالم بزرگوار، عالم با عمل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین ناصر الدین کے انتقال پر پر سب سے پہلے امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں اور بالخصوص مرحوم مغفور کے لواحقین، علاقے کے علمائے کرام اور مومنین کے خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے صدقے مرحوم مغفور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائیں۔ الہی آمین 
  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .