۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید عبد الامیر حکیم امام جماعت مسجد کوفه

حوزہ / مسجد کوفہ کے امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبد الامیر حکیم کرونا کی بیماری میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے نجف اشرف میں ان کا انتقال ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد مقدس کوفہ کے امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبد الامیر حکیم کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نجف اشرف میں انتقال ہو گیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبد الامیر حکیم کا شمار نجف اشرف کے جید علماء میں ہوتا تھا۔ وہ حکیم خاندان کے چشم و چراغ تھے اور 1994ء سے مسجد کوفہ کے امام جماعت تھے۔

حزبِ حکمت کے سربراہ سید عمار حکیم نے مسجد کوفہ کے امام جماعت کے انتقال پر ملال پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے۔ انہوں نے اس بیانیے میں ذکر کیا کہ: "«رضاً بقضائہ» خاندانِ حکیم کے ایک جید عالم دین اور مسجد کوفہ کے امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبد الامیر حکیم کی رحلت کی خبر سنی۔ خداوند عالم مرحوم پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے اور انہیں بہشت بریں میں جگہ عطا فرمائے۔ میں اس مصیبت پر مرحوم کے خاندان، ان کے شاگردوں اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .