حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف رئیس دفتر مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق الفیاض و خادم اہلبیت علیہم السلام شیخ محمد جواد مہدوی رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔
مرحوم کے سانحہ ارتحال سے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں وہ خلع واقع ہوا ہے جو پر نہیں ہوسکتا ہے آپ کی مخلصانہ خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا آپ کا تعلق سر زمین افغانستان سے تھا آپ کی بے پناہ محبت، طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لئے باعث افتخار رہی ہے آپ طویل مدت سے اہلبیت علیہم السلام کے خادم رہے ہیں آپ کی اس طرح کی خدمت کا اجر بارگاہ رب میں یقیناً موجود ہوگا۔
اس عظیم سانحہ جانکاہ پر ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کی جانب سے تمام مراجع کرام، علماء عظام، طلاب ذوی الاحترام، اہل اسلام اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم و مغفور کہ قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین