حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جوادیہ کے مدیر سید شمیم الحسن صاحب نے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر تعزیت نامہ جاری کیا جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
و بشر الصابرین الذین اذا اصابتہم مصیبۃ قالوا انا للہ وانا الیہ راجعون
اے رسول اللہ ان صابرین کو بشارت دے دیجئے جو مصیبت نازل ہونے کے وقت انا للہ وانا الیہ راجعون کہا کرتے ہیں۔
اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا یسدھا شیئ الی یوم القیامہ۔
عالم کے مرنے سے اسلام میں ایسا خلا پیدا ہو جاتا ہے جو تاقیامت پر نہیں ہو سکتا۔
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید طباطبایی الحکیم کی خبر غم سن کر بہت افسوس ہوا جو کہ نجف اشرف کے مراجع کرام اور اساتیذ ذوی الاحترام میں سے ایک تھے، جو عالم، فقیہ اور فقہ و اصول کے محقق تھے۔
صدام لعین کے زمانے میں آپ کی بہت زیادہ جاسوسی کی جاتی تھی، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، اور آپ کے خاندان کے کئی افراد ظلم و استبداد کا شکار ہوتے ہوئے قتل کر دیے گئے اور آپ ان مصائب و آلام کے متحمل ہوئے ۔
آپ کی رحلت کی تعزیت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ شریف، مراجع عظام ، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلاب ذوی الاحترام، اور آپ کے اہل خانہ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں،اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ اپنی رحمت واسعہ کے ذریعہ ان پر رحمت نازل فرمائے ،جنت کے اعلی ترین درجہ میں ساکن کرے، اور ان کے اہل وعیال، ان سے محبت کرنے والوں،اور خانوادہ حکیم کو صبر جمیل عطا کرے، اللہ ان کے ایصال ثواب کے لئے درود کے ساتھ سورہ حمد کی تلاوت کرنے والوں پر رحمت نازل کرے۔
احقر زمانہ
سید شمیم الحسن
مدیر حوزہ علمیہ جوادیہ بنارس