۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید محمد جعفر خوارزمی

حوزہ/ عالمِ با عمل، ممتاز عالم دین مولانا سید محمد جعفر خوارزمی بقضائے الٰہی اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے ہیں۔ مرحوم جنرل سید تصور حسین بانی شیعہ جامعہ مسجد و امام بارگاہ اوکاڑہ کینٹ کے فرزند ارجمند و ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے بہنوئی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمِ با عمل، ممتاز عالم دین مولانا سید محمد جعفر خوارزمی بقضائے الٰہی اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے ہیں۔ مرحوم جنرل سید تصور حسین بانی شیعہ جامعہ مسجد و امام بارگاہ اوکاڑہ کینٹ کے فرزند ارجمند و ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے بہنوئی تھے۔

مرحوم موصوف بہت بااخلاق اور ہمدرد انسان تھے۔ اسلام آباد اور لاہور میں کثرت سے مجالسِ محرم پڑھا کرتے تھے۔ آپ کی مجالس کے موضوعات سماجی و اصلاحی ہوا کرتے تھے۔ ان کا تخاطب نوجوان اور بچے ہوا کرتے تھے۔ لوگ ان کی تقریر کو شوق سے سنا پسند کرتے تھے۔

مرحوم نے بیکن ہاوس سے "اے لیول" کیا تھا۔ پھر مذہبی تعلیم کے لئے ایران چلے گئے تھے۔ بہت باشعور عالم تھے۔ اس موقع پر دعا گو ہیں کہ خداوند متعال بحق محمدؐ و آل محمد مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اکی مغفرت کرے۔ آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .