۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
خوشنویس

حوزہ/ حجۃ االاسلام و المسلمین جعفر الہادی استاد خطاطی،ابو شہید و حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے ممتاز استاد و عالم دین نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ االاسلام و المسلمین جعفر الہادی استاد خطاطی،ابو شہید و حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے ممتاز استاد و عالم دین نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

حوزہ علمیہ قم کے برجستہ عالم دین و ممتاز استاد نے 74 کی عمر میں حرکت قلب کی تکلیف کے سبب دارفانی کو وداع کہا۔

مرحوم استاد علوم حدیث، کلام، الہیات کے ماہرین میں سے تھے، انہوں نے قم کے مدرسہ میں علوم حدیث کے لئے ایک خصوصی مرکز کے قیام کے لئے بہت ساری کوششیں انجام دیا ہے اور قابل قدر تصانیف بھی لکھے ہیں۔

قم کے مدرسہ کے نامور استاد نے تحریری تعلیم و تدریس کے علاوہ بیرون ملک بھی بہت سارے تبلیغی سفر کیے اور اہل بیت (ع) کے مکتب کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

حوزہ نیوز ایجنسی اس غم ناک لمحہ پر تمام حوزہ علمیہ و مدارس اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔

اپ کے جنازہ اور تدفین سے متعلق خبروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .