۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کویت

حوزہ/ کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دہشت گردی کے واقعے اور اس کے نتیجے میں ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران میں دہشت گردی کے واقعے اور اس کے نتیجے میں ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت کی مذمت کی ہے۔

کویت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کویت ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کا مخالف ہے چاہے دہشت گردی کی کاروائیوں کا مقصد کچھ بھی ہو کیونکہ ان واقعات کی وجہ سے تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور خطے کا امن و امان تباہ ہوتا ہے۔ کویت کی وزارت خارجہ نے آخر میں اسلامی جمہوری ایران کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .