۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محسن آشوری

حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کا یہ امتیاز رہا ہے کہ اسنے گذشتہ ۴۲ سالوں میں اپنے خبیث دشمنوں کی آنکھوں سے نیند اڑا رکھی ہے اور خط امام خمینی پر چلنے والی عظیم شخصیتوں کی پرورش کی جس نے دشمنوں کو مایوس اور مضطرب کر رکھا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جوہری مجاہد سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زاده کی شہادت پر ہندوستان میں خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران بمبئی کے رئیس آقای محسن آشوری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ملت ایران کی خمدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمه تعالی 
سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون 

شہادت انہی کا نصیب ہوتی ہے جو عشق و معنویت کے خریدار ہوتے ہیں اور اپنے معاملات اپنے خدای متعال سے کرتے ہیں۔ 
جمہوری اسلامی ایران کا یہ امتیاز رہا ہے کہ اسنے گذشتہ ۴۲ سالوں میں اپنے خبیث دشمنوں کی آنکھوں سے نیند اڑا رکھی ہے اور خط امام خمینی پر چلنے والی عظیم شخصیتوں کی پرورش کی جس نے دشمنوں کو مایوس اور مضطرب کر رکھا ہے۔ جسکی وجہ سے دشمن ہر کچھ  وقت بعد وحشیانہ و دہشت گردانہ حملہ کرتا ہے اور مختلف شعبوں( علمی ،فوجی،فنی اور ثقافتی) کے ماہرین کو اپنی خباثت کا نشانہ بناتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کی شخصیات کی پرورش اور انکی شہادت انقلاب اسلامی ایران کی حقانیت کی بہترین دلیل و نشانی ہے جو اس بات کی علامت ہے کی جمہوری اسلامی ایران کا راستہ صحیح راستہ ہے۔
ہمارے ملک کے دفاعی اور جوہری مجاہد سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زاده پر ہوا دہشتگردانہ حملہ قابل مذمت ہے  جنہوں نے طویل عرصہ تک اپنی با برکت عمر کو جمہوری انقلاب اسلامی ایران کے فنی ،دفاعی ،فوجی اور بالخصوص جوہری ترقی کے لئے صرف کردی تھی  آپ نے اپنی شہادت سے تمام افراد ایران کو عزادار بنا دیا ہے۔
ظالم و جابر آدم کش صہیونی اور غربی ظالموں کا ہاتھ اس عظیم حادثہ میں آشکار ہے گرچہ ظالم صہیونیوں کو اس بات کی خبر نہیں ہے کہ جوہری و ایٹمی  علم مدتوں قبل ہزاروں ممتاز نوجوان سائنسدانوں کے دل میں ہمیشہ کے لئے ثبت و ضبط ہو چکا ہے ظالم صہیونیوں کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینا چاہئے کہ وه اپنی دہشت گردانہ حرکت سے ایران کے علمی جہاد کو نہیں روک سکتے بلکہ روز بہ روز یہ سلسلہ اپنی طاقت و قدرت کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا اور اپنی اس خبیث حرکت کی سزا اپنے وقت پر انہیں ادا کرنا ہوگی  
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران شعبہ ممبئی ہند اس دہشتگردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتا ہے اور شہادت سائنسداں جوہری ڋاکٹر محسن فخری زاده کی شہادت کی مناسبت سے امام عصر عج ، انکے نائب برحق مقام  معظم رہبری امام خامنہ ای دام ظلہ العالی ،ایران کی غیور و شہید پرور قوم ،شہید کے تمام ساتھیوں، شہید کے خانواده اور دنیا کے ہر گوشہ میں موجود جمہوری اسلامی ایران کے خیرخواه و ارادتمند افراد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے دعا گو ہیں کہ شہید کے درجات میں بلندی اور اپنی رحمت واسعہ میں جگہ عنایت فرماے نیز شہید کے پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے اور رہبر انقلاب اسلامی ایران کی خواہش کے مطابق اس عظیم جرم کے مرتکب اور عاملان حقیقی کی گرفتاری اور انہیں سخت سے سخت سزا دیے جانے کے خواہشمند ہیں  

محسن آشوری  

خانه فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ممبئی 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .