۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
حمید الحسن زیدی

حوزہ/ مرحوم استاد گرانقدر کلامی موضوعات کے مختصر مدتی کورس کے ماہر تھے آج ساری دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں مرحوم کے شاگرد اپنے استاد کی تعلیمات کی روشنی میں خدمت دین میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے ممتاز استاد حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای جعفرالھادی قدس سرہ کے انتقال پرملال پر مدیر الاسوۃ فاؤنڈیشن سیتاپور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسمہ تعالیٰ 

انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ استاد عزیزوگرامی حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای جعفرالھادی قدس سرہ کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا مرحوم استاد گرانقدر کلامی موضوعات کے مختصر مدتی کورس کے ماہر تھے آج ساری دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں مرحوم کے شاگرد اپنے استاد کی تعلیمات کی روشنی میں خدمت دین میں مصروف ہیں استاد عزیز عربی اور فارسی دونوں زبانوں ایک ساتھ تدریس کی مہارت رکھتے تھے اور مشکل سے مشکل مسایل کو انتہائی سادہ زبان میں ذہن نشین کرادیتے تھے ہم اس مصیبت پر حوزات علمیہ اور مرحوم کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دعا کرتے ہیں کہ کریم پروردگار بحق معصومین علیھم السلام مرحوم کے درجات بلند کرے اور اپنی رحمت خاص میں جگہ عنایت فرمائے۔

سید حمید الحسن زیدی
مدیر الاسوه فاونڈیشن سیتاپور

تبصرہ ارسال

You are replying to: .