۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
باقريہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر آئی کے ایم ٹی کرگل

حوزہ/ لداخ خطّے میں صحت کے صورت حال کو بہتر بنانے اور حالیہ وبائی بیماری سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں باقریہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے خطے لداخ میں ضلع لیہ کے اندر کورونا کے بڑھتے ہوئے شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے طبّی شعبہ باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر کی جانب سے اس بیماری کے سد باب کیلئے کوشاں صف اول کے طبّی اہلکاروں کیلئے بیس ہزار سے زائد این 95 ماسک فراہم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ان طبّی اشیاء کو باقریہ کے صدر ڈاکٹر ولایت علی اور مشاور ڈاکٹر احمد علی نے محکمہ صحت کے کمشنر سیکریڑی ریگزين سمفل اور مقامی پولیس افسر کی موجودگی میں CMO لیہ کے حوالے کیا۔

اس سے پہلے باقریہ نے این95 نوعیت کے تیس ہزار ماسک محکمہ صحّت، پولیس اور دیگر ایسے محکموں کے اہلکاروں میں تقسیم کرنے کی غرض سے چیرمین آئی کے ایم ٹی کے موجودگی میں ضلع کرگل کے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا تھا، جو کورونا وبا کے سد باب کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔اس کے علاوہ اس تنظیم نے کورونا کے بعد زیر علاج مریضوں کی سہولت کیلئے بائیس آکسیجن کنسنٹریٹر بھی فراہم کئے ہیں جن کو گھر پر مسلسل آکسیجن فراہم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ خطّے میں صحت کے صورت حال کو بہتر بنانے اور حالیہ وبائی بیماری سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں باقریہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .