۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پیام تسلیت

حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سید یاور عباس صاحب قبلہ محمد آباد گہنہ کی اہلیہ جو ایک عرصہ سے بیمار تھیں ابھی کچھ دیر پہلے اس دار فانی کو وداع کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہایت ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جارہی ہے کہ جامعہ المصطفی قم کے طالب علم حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سید یاور عباس صاحب قبلہ محمد آباد گہنہ کی اہلیہ جو ایک عرصہ سے بیمار تھیں ابھی کچھ دیر پہلے اس دار فانی کو وداع کہا۔

حجۃ الاسلام  و المسلمین مولانا سید بضاعت حسین رضوی زیدپوری ,مقیم قم المقدس نے اس غم کے موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مولانا یاور عباس صاحب اور دیگر سوگوار اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں نیز دعا گو ہوں اللہ سبحانہ تعالیٰ ان کے دونوں بچوں کو جو ابھی یتیمی کے مفہوم سے نا آشنا ہیں , صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جوار معصومین میں جگہ عنایت فرماے  -آمین

آپ حضرات سے سورہ مبارکہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .