۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نصرت جعفری

حوزہ/ آپ نے اپنی پوری زندگی اتحاد محمدی اور تعلیمات مکتب اہل بیت علیھم السلام کی نشر و اشاعت میں صرف کردی، آپ علم دوست تھے اور جہالت سے دشمنی ان کا شیوہ تھا،آپ عالمی شہرت کے عظیم منازل کے طے کرتے رہے یہاں تک  سب کو بیدار کرتے کرتے  خود ہی سوگئے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نصرت علی جعفری قم ایران، نمائندہ حضرت آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی حفظہ اللہ ہندوستان نے مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:

تعزیت و تسلیت 
عن علی ابن ابیطالب علیه السلام:  اذا مات العالم الثلم فی الاسلام ثلمه لا تسد الی یوم القیامه  ( وسائل الشیعه جلد ۱۲ صفحه 214 )
یقینا ایک عالم کی موت،  امت مسلمہ کا بڑا نقصان ہے،  جس کی تلافی آج کے دور میں بہت مشکل ہے،  خاص کر ایسے پر فتن دور میں جہاں حقیقی علماء کی قلت ہے 
وہاں مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب ( اعلی اللہ مقالہ ) کی ذات ایک مکمل مکتب کی حیثیت رکھتی تھی 
آپ نے اپنی پوری زندگی اتحاد محمدی اور تعلیمات مکتب اہل بیت علیھم السلام کی نشر و اشاعت میں صرف کردی، آپ علم دوست تھے اور جہالت سے دشمنی ان کا شیوہ تھا،آپ عالمی شہرت کے عظیم منازل کے طے کرتے رہے یہاں تک  سب کو بیدار کرتے کرتے خود ہی سوگئے اب لوگوں میں بیداری آئی کہ سب آپ  کی خدمات کو یاد  کر رہے ہیں:   بڑے غور سے سن رہا تھا زمانہ 
تمھیں سوگئے کیوں جگاتے جگاتے 
اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے آمین اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ 
سید نصرت علی جعفری قم ایران نمائندہ حضرت ایہ اللہ العظمی جوادی املی حفظہ اللہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .