حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنی ایک تازہ تحریر میں امت مسلمہ، بالخصوص ملت ایران کو اتحاد، ہم آہنگی اور انسجام کی اہمیت کی جانب متوجہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایک ایسی ملت جو قرآن و سنت کے نورانی مکتب کے سائے میں قیام کرتی ہے، اُسے ہر لمحہ داخلی اتحاد کو محفوظ رکھنا چاہیے تاکہ عالمی ظلم و استکبار کے مقابلے میں کامیاب ہو سکے۔
حضرت آیت اللہ جوادی آملی فرماتے ہیں: "جس طرح مکتبِ حق، قرآن کریم اور سنت معصومین علیہم السلام کی صورت میں مجسم ہوا ہے اور اس کی تمام تعلیمات اور احکام میں کامل ہم آہنگی اور انسجام پایا جاتا ہے، اسی طرح وہ ملت جو اس مکتبِ حیات بخش کی روشنی میں قیام کرتی ہے، اُسے بھی ہم آہنگ اور متحد ہونا چاہیے تاکہ دنیا کی ظالم اور استکباری طاقتوں پر غالب آ سکے۔"
انہوں نے مزید لکھا: "اسی بنیاد پر 'اتحاد' کامیابی کے سب سے اہم اسباب میں سے ایک ہے اور ملت کی نجات و عظمت کا انحصار اسی وحدت پر ہے۔"
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے "بنیان مرصوص" کے عنوان سے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تعبیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: "اگر ایک ملت قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر مکمل ایمان رکھتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر متحد ہو جائے تو وہ ہر باطل قوت پر غالب آ سکتی ہے، جیسا کہ امام خمینیؒ نے اپنی تحریک میں عملی طور پر دکھایا۔"
یہ نوشتہ کتاب "بنیان مرصوص" کے صفحہ ۳۹ پر موجود ہے، جو حضرت آیت اللہ جوادی آملی کے افکار کا اہم منبع شمار ہوتا ہے۔









آپ کا تبصرہ