حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ صہیونی حملے اور اُس میں شہید ہونے والے دانشمندوں اور شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی تجاوز کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آیت اللہ وحید خراسانی کے بڑے فرزند نے شہید سید امیر حسین فقهی (ایٹمی سائنسدان) کے گھر پہنچ کر والدِ گرامی کا پیغامِ تعزیت ان کے پسماندگان کو پہنچایا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: "جو شخص ناحق قتل کیا جاتا ہے، اُس کے تمام گناہ قاتل کے ذمے آ جاتے ہیں، اور وہ شخص پاکیزہ حالت میں دنیا سے جاتا ہے۔ جو شخص خدا کے دین اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہو جائے، وہ ائمہ اطہار علیہم السلام کے ساتھ محشور ہوگا۔"
انہوں نے قرآن کریم کی آیات کے حوالے سے شہداء کے اہلِ خانۂ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: "جب بھی دل میں غم کا احساس ہو تو فوراً «إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجِعُون» کہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس پر تین انعامات کا وعدہ فرمایا ہے:
1. «أُولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَواتٌ مِنْ رَبِّهِمْ» – اللہ کی طرف سے درود و صلوات
2. «وَ رَحْمَةٌ» – خصوصی رحمتِ الٰہی
3. «وَ أُولئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُون» – ہدایت یافتہ بن جانا"
فرزند آیت اللہ وحید خراسانی نے مزید کہا: "ہم سب کو بالخصوص آپ مصیبت دیدہ حضرات کو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان واقعات کو اسلام و مسلمین اور اہل بیت علیہم السلام کے فائدے اور کفار کی ذلت و شکست پر تمام کرے۔ کیونکہ روایت ہے کہ ‘أنَا عندَ المُنکسرة قلوبهم’ یعنی اللہ ان لوگوں کے قریب ہوتا ہے جن کے دل شکستہ ہوتے ہیں۔"
آخر میں انہوں نے تمام اہل ایمان سے اپیل کی کہ دشمنانِ اسلام کی نابودی اور اسلام کی سربلندی کے لیے دعا کریں، کیونکہ یہی دعا مظلوم کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔









آپ کا تبصرہ