حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے "وعدۂ صادق ۳" نامی فوجی آپریشن کی اٹھارہویں لہر انجام دی گئی، جس میں صہیونی ریاست (اسرائیل) کے فوجی اہداف، دفاعی صنعتوں اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی فوجی اور دفاعی صنعت کے مراکز پر مؤثر اور بڑھتے ہوئے میزائل حملے جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے جانبازوں نے مکمل آمادگی اور اعلیٰ دفاعی صلاحیت کے ساتھ، ملک کے مختلف علاقوں سے میزائل داغ کر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا جواب دیا۔
ایرانی حکام پہلے ہی بارہا خبردار کر چکے تھے کہ اگر اسرائیل کسی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کرے گا تو اُسے فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔









آپ کا تبصرہ