حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے صہیونی ریاست پر کیے گئے وسیع پیمانے کے میزائل حملوں میں اب تک 12 صہیونی ہلاک اور 385 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزارت صحت اسرائیل کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں دو مرحلوں پر مشتمل بھرپور فوجی کارروائی کی، جس میں درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ ان حملوں میں اسرائیل کے حساس فوجی مراکز، ایندھن کے ذخائر اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ان حملوں سے نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ وسیع پیمانے پر مالی و تزویراتی تباہی بھی صہیونی ریاست کو برداشت کرنا پڑی۔ ایران کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جوابی حملے مزید شدید اور وسیع تر ہوں گے۔
یہ حملے ایران کی جانب سے اب تک کا سب سے سخت فوجی ردعمل تصور کیے جا رہے ہیں، جنہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیل کی فضائی دفاعی نظام بھی مکمل طور پر ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، اور کئی اہم اہداف براہِ راست نشانہ بنے۔









آپ کا تبصرہ