بدھ 2 جولائی 2025 - 12:31
اسرائیلی میڈیا نے ایرانی جوابی حملوں کے بعد بے زبردست نقصانات کا اعتراف کر لیا

حوزہ/ صہیونی حکومت کی وزارتِ صحت اور عبری زبان کے دو بڑے اخبارات نے پہلی بار کھلے طور پر اعتراف کیا ہے کہ ایران کے حالیہ جوابی حملوں نے اسرائیل کو تاریخی اور بے مثال نقصان پہنچایا ہے، جس میں ہزاروں افراد زخمی یا بے گھر ہوئے اور اربوں ڈالر کا فوجی نقصان ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی وزارتِ صحت اور عبری زبان کے دو بڑے اخبارات نے پہلی بار کھلے طور پر اعتراف کیا ہے کہ ایران کے حالیہ جوابی حملوں نے اسرائیل کو تاریخی اور بے مثال نقصان پہنچایا ہے، جس میں ہزاروں افراد زخمی یا بے گھر ہوئے اور اربوں ڈالر کا فوجی نقصان ہوا۔

روزنامہ معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی تجاوزات کے جواب میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 3,345 افراد زخمی ہو کر اسپتالوں میں منتقل کیے گئے، جبکہ 11,000 سے زائد افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ جنگ کا بظاہر اختتام ہو چکا ہے، مگر نفسیاتی اور سیکیورٹی بحران تاحال جاری ہے اور متاثرہ اسرائیلی شہری فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس لوٹنے سے قاصر ہیں۔

اسی طرح معروف عبری اخبار یدیعوت آحارونوت نے اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ حالیہ جھڑپوں میں اسرائیل نے سینکڑوں ملین ڈالر مالیت کے فوجی ڈرون کھو دیے، جن میں سے بیشتر ایران کی فضائی حدود میں مار گرائے گئے۔

ماہرین کے مطابق، اسرائیلی میڈیا کا ان نقصانات کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کی کارروائیوں نے صہیونی حکومت کو ایک غیر معمولی اسٹریٹیجک دھچکہ پہنچایا ہے۔

یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں صہیونی ریاست کی عسکری برتری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور عوامی سطح پر نتانیاہو حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید جاری ہے۔

ایران کے جانب سے یہ حملے اسرائیل کی جانب سے ۱۳ جون کو ایران کی سرزمین پر کیے گئے حملے کے ردعمل میں کیے گئے تھے، جنہیں ایرانی حکام نے اپنی خودمختاری پر سنگین تجاوز قرار دیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha