حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے آج بروز اتوار اپنی جنگی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 17 ستمبر سے اب تک یا تقریباً 60 دنوں کے دوران، مزاحمتی فورسز نے 456 اسرائیلی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
کارروائیوں کی تفصیلاتحزب اللہ کے بیان کے مطابق، گزشتہ دو ماہ کے دوران: 1349 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے، 361 فوجی مقامات، 164 اڈے، اور 127 سرحدی مراکز پر حملے کیے گئے۔ 25 کارروائیوں میں اسرائیلی زمینی فوج کی پیش قدمی کو روکا گیا۔ 101 فوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ لبنان نے مزید بتایا کہ: 58 مقبوضہ شہر اور 29 اسرائیلی ڈرونز و فوجی طیارے نشانہ بنائے گئے۔ 28 کارروائیوں میں اسرائیلی افواج کے نفوذ کو ناکام بنایا گیا۔61 فوجی گاڑیاں، 53 کمانڈ سینٹرز، 30 توپ خانے کے اڈے، اور 17 فوجی کارخانے تباہ کیے گئے۔
حزب اللہ کے مطابق، ان کارروائیوں نے اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور صہیونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کو ناکامی کا سامنا ہے۔ تنظیم نے اپنی مزاحمت کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔