حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے آذربائیجان میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی کانفرنس COP29 میں شرکت کا سفر اس وقت منسوخ کر دیا جب ترکیہ نے اسرائیلی طیارے Wing of Zion کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
صہیونی صدر کے دفتر نے وضاحت کی کہ یہ سفر "سیکیورٹی وجوہات" کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے خبر رساں ادارے ynet کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے حکام نے اسرائیلی صدر کے سفر کو "ناامن" قرار دینے کے دعوے کو مسترد کر دیا اور انکشاف کیا کہ اصل وجہ ترکیہ کی مخالفت تھی۔
آذربائیجان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ynet کو بتایا کہ صہیونی حکومت اور ترکیہ کے درمیان کئی دن تک سفارتی سطح پر شدید مذاکرات ہوئے، لیکن یہ بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔