حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صہیونی رژیم کے ظالمانہ حملوں کے جواب میں ایران نے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس میں سیکڑوں مختلف قسم کے بیلسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے گئے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ وعدہ صادق ۳ کے نئے مرحلے کی مشترکہ دفاعی کارروائی، جس میں بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرون شامل ہیں، سپاہ کی فضائی اور دفاعی فورسز نے صہیونی رژیم کی دوبارہ جارحیت کے جواب میں شروع کی ہے۔
مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصے پر ایرانی میزائلوں کے حملے کی ابتدائی تصاویر
حیفا اور شمالی اسرائیل کے آسمان کی صورت حال
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایرانی میزائل اور ڈرون کامیابی سے صہیونی رژیم کی کئی دفاعی تہوں کو عبور کر چکے ہیں۔
ایرانی میزائلوں نے صہیونی رژیم کے اہم بجلی کے مراکز کو نشانہ بنایا
ایرانی میزائل حملوں میں کئی میزائل صہیونی رژیم کے اہم بجلی کے انفراسٹرکچر پر لگے، جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کچھ بنیادی ڈھانچے غیر فعال ہو گئے۔
واضح رہے کہ ایران کا دہشت گرد اسرائیل کے خلاف میزائل حملے گزشتہ رات سے "وعدۂ صادق ۳" آپریشن کے تحت شروع ہو چکے ہیں۔ اس حملے کے دوران تل ابیب، جو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت ہے، سمیت مقبوضہ فلسطین کے دیگر اہم علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ آپریشن صیہونی حکومت کی جارحیت، ایران پر فضائی حملے، اہم فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت کے جواب میں انجام دیا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ