۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے منگل کی صبح تین الگ الگ بیانات جاری کیے، جس میں بیلسٹک میزائلوں سے خطے کے کچھ حصوں میں جاسوسی کے اڈوں اور ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے مراکز کو تباہ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے منگل کی صبح تین الگ الگ بیانات جاری کیے، جس میں بیلسٹک میزائلوں سے خطے کے کچھ حصوں میں جاسوسی کے اڈوں اور ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے مراکز کو تباہ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے حالیہ دہشت گردانہ جرائم کے جواب میں ایران مخالف دہشت گردوں کے جاسوسی ہیڈ کوارٹر اور انٹیلی جنس اڈے تباہ کر دیے گئے ہیں، خطے کے کچھ حصوں میں دہشت گروہوں کو سپاہ نے تباہ کر دیا ہے، انہیں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔

اپنے دوسرے بیان میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ "کرمان" اور "راسک" میں دہشت گرد گروہوں کے حالیہ جرائم کے جواب میں، شام کے مقبوضہ علاقوں میں واقع تکفیری دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں، اڈوں اور اجتماع گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ داعش کے کمانڈروں اور اہم عناصر کو مار گرایا گیا،مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، اس جوابی کارروائی میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا وہ تمام اہداف تباہ ہو گئے ہیں۔

ایران کا جوابی حملہ، عراق اور شام میں اسرائیل کے انٹیلی جنس اڈوں پر میزائل گرے

واضح رہے کہ اس کارروائی میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کے انہی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے حال ہی میں ایران کے کرمان اور راسک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے تار جڑے ہوئے تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اپنے بیان میں مزید کہا: "ہم عظیم ایرانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں گے، ہم ان دہشت گرد گروہوں کو تلاش کریں گے جو ایرانی قوم اور ان کے حامیوں کا برا چاہتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری بدھ کی شام ایران کے عظیم سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی کے پروگرام کے دوران شہر کرمان میں گلزار شہدا نامی قبرستان کی طرف جانے والی سڑک پر دو دہشت گرد دھماکے ہوئے جن میں لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، دہشت گرد گروہ داعش نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

دو امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے واشنگٹن سے تل ابیب تک خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .