جمعرات 19 جون 2025 - 12:23
وعدہ صادق 3 کارروائی کا 11واں دور، پہلی بار انتہائی بھاری، طویل المسافت اور ڈبل اسٹیج میزائل "سجیل" کا استعمال

حوزہ/ اب سے کچھ دیر قبل وعدہ صادق 3 فوجی کارروائیوں کے تحت انتہائی بھاری، طویل المسافت اور ڈبل اسٹیج میزائل "سجیل" کو مقبوضہ سرزمینوں پر داغا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اب سے کچھ دیر قبل وعدہ صادق 3 فوجی کارروائیوں کے تحت انتہائی بھاری، طویل المسافت اور ڈبل اسٹیج میزائل "سجیل" کو مقبوضہ سرزمینوں پر داغا گیا۔

یہ میزائل پہلی بار صیہونی حکومت کے خلاف استعمال ہوا ہے۔ سجیل میزائل "سالڈ فیول" سے چلتا ہے اور اس کا وزن 23 ہزار کلوگرام ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس کارروائی کے بعد بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپوتوں کے ہاتھوں تیار کیے گئے میزائل کئی مرحلوں میں صیہونی فوج کے ايئرڈیفنس سسٹم کو تباہ کرچکے ہیں اور اب مقبوضہ سرزمینوں کی فضائیں ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے قبضے میں ہیں۔

اس بیان میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ ایران کے حملے منگل کے روز کی مانند مؤثر اور مسلسل ہوں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں درج ہے کہ جس طرح موساد، آمان اور صیہونی فوج کے جیٹ فائٹروں کے اڈوں کو پورے مقبوضہ سرزمینوں میں نشانہ بنایا، اسی طرح سے اس بار بھی شدید اور مؤثر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وعدہ صادق 3 کارروائی کا 11واں دور، پہلی بار انتہائی بھاری، طویل المسافت اور ڈبل اسٹیج میزائل "سجیل" کا استعمال

اس بیان میں صیہونی آبادکاروں کو خبردار کیا گیا ہے اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے تمھیں انتباہ دے دیا تھا کہ جہنم کے دروازے تم پر کھول دیے جائیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے صیہونی آبادکاروں کو مخاطب کرکے کہا کہ تم نے کئی دن سے سورج کا رنگ تک نہیں دیکھا ہے اور اب جان لو کہ سپاہ پاسداران کے ایئرواسپیس فورس کے برق رفتار میزائل تمھیں زیرزمین موجود پناہ گاہوں سے ایک لمحے کے لیے بھی باہر رہنے نہیں دیں گے۔

سپاہ پاسداران نے انتباہ دیا کہ اب صیہونی آبادکاروں کے سامنے دو ہی آپشن بچے ہیں؛ یا تو پناہ گاہوں میں جہنمی زندگی اور کند رفتار موت کا انتظار کریں یا پھر اپنے اجداد کے ہاتھوں غصب شدہ سرزمینوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلیں تا کہ شائد زندہ رہ سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha