۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ایران

حوزہ/ ایران کے جوابی حملے میں اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائل مسجد اقصیٰ میں قبۃ الصخرۃ سے گزرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے ایک اعلان میں کہا: دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملہ اور شام میں ہمارے ملک کے کمانڈروں اور فوجی مشیروں کی شہادت سمیت صیہونی حکومت کے متعدد جرائم کے جواب میں سپاہ کی ایرو اسپیس فورس نے مقبوضہ علاقوں کے اندر بعض اہداف کو سیکڑوں میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، انہیں میں سے ایک بہت ہی دلچسپ اور خوبصورت ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی میزائل مسجد اقصیٰ کے آسمان سے ہوتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی جانب جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .