۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
عراقچی

حوزہ/ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: تکفیری گروہ اور ان کے حامی مقاومتی قوتوں کے مقابلے میں کبھی کامیاب نہيں ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے جزیرہ کیش میں منعقدہ یوم بحریہ کی تقریب میں کہا: ایک سفارت کار کی حیثیت سے میں ایران کی فوجی، عوامی، ثقافتی اور تاریخی طاقت پر بھروسہ کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہم شہداء کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے شام کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں خطے میں نئے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سے ایک تکفیری طاقتیں ہیں۔ حالیہ سرگرمیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد امریکہ کی ایماء پر آگے بڑھ رہے ہيں۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا: ان دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ مقاومتی محاذ کے خلاف کبھی کامیاب نہيں ہو سکتے جو اپنے ملک و علاقے کی عزت و سلامتی کے لیے لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاءاللہ ان سازشی گروہوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گے اور ہم ان کی ناکامی کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .