۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
وزیر اطلاعات

حوزہ/ایرانی وزیر اطلاعات نے حکومتی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر کہا: ایک آپریشن میں تقریباً 20 افراد جو کہ غیر ملکی ہیں، ان کی شناخت کرکے گرفتار کیا گیا، ان میں سے دو داعش اور تکفیری گروہوں کے رہنما تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر اطلاعات حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے حکومتی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر کہا:میں اس مشکل اور سخت دور میں آپ کی تمام تر کوششوں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: وزارت اطلاعات کی طرف سے حال ہی میں سامنے آنے والے بیان کے بعد، وفود اور ثقافتی گروپوں کے تعاون اور مدد نیز عوام کی ہوشیاری اور چوکسی سے، خدا کے فضل و کرم سے ایک آپریشن میں تقریباً 20 افراد گرفتار ہوئے، عام طور پر یہ ان افراد کو غیر مجاز افراد اور غیر ملک شہری کہا جاتا ہے، ان کی شناخت کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا ، ہم اس سلسلے میں عوام کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں ہماری مدد کی اور ایسے افراد کے خلاف رپورٹ کیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا: ان میں سے تقریباً 12 افراد ایسے تھے جو ایران میں کسی خاص آپریشن کے لیے آئے تھے اور ان میں سے دو داعش اور تکفیری گروہوں کے رہنما تھے اور ان ممالک سے وابستہ تھے جو ہمارے ہمسایہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: میں چاہتا ہوں کہ لوگ ایسے افراد کو اپنے مکان کرائے پر نہ دیں جو ایران میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اور نہ ہی ایسے افراد کو ملازمت دیں، اس سلسلے میں زیادہ حساس رہیں، دہشت گردوں نے جو نئی طریقہ شروع کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ معمولاً پہلے آپ کی فیملی سے اپنے روابط بڑھاتے ہیں۔

حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے تاکید کرتے ہوئے کہا: چونکہ ایرانی مسلح افواج کی مدد سے سرحدی کنٹرول میں اضافہ ہوا ہے، یہ دہشت گرد ہتھیاروں کی خریداری ملک کے اندر سے ہی کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .