۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ ملبرن آسٹریلیا نے کہا: امن کے ٹھیکیداروں سے سوال ہے آخر کب تک دہشت گردوں کی فنڈنگ ہوتی رہے گی ساتھ مسلم حکمرانوں سے مطالبہ ہے دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرکے نہ صرف دنیا میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار نمایاں کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ ملبورن اور صدر شیعہ علماء کونسل آف اسٹریلیا حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے عمان میں شب عاشور عزاداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا: عمان میں شب عاشور عزاداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور امن کے ٹھیکیداروں سے سوال ہے آخر کب تک دہشت گردوں کی فنڈنگ ہوتی رہے گی؟

انہوں نے مزید کہا: مسلم حکمرانوں سے مطالبہ ہے دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرکے نہ صرف دنیا میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا کردار نمایاں کریں بلکہ اسلام کی رسوائی کے ذمہ داروں کو صفوں سے الگ کرکے اسلام کی امیج کو بہتر کیجئے جسے نام نہاد مسلمانوں نے خراب کیا ہے۔

صدر شیعہ علماء کونسل آف اسٹریلیا نے کہا: عمان دنیا کے پر امن ملکوں میں سے ایک ہے جہاں برسوں سے عزاداری ہوتی آئی ہے، وہاں اس طرح کے واقعہ کا رونما ہونا تشویشناک ہے، عالم با عمل حجة الإسلام مولانا سید عباس باقری کو خدا سلامت رکھے جو ان مجالس کو خطاب کر رہے تھے اور ایک ماہ کے قیام کے دوران ملت کی بہترین تربیت کی۔خدا شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .