۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ سید علی سیستانی

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے عمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اپنے ایک پیغام میں عمان کے علاقے الوادی الکبیر کی مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں شیعوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء اور مومنین کے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی اور عمان کے امن و سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ د دن قبل دہشت گرد گروہ داعش نے عمان کے علاقے الوادی الکبیر کی مسجد میں عزادارانِ حسینی پر حملہ کیا تھا، جس میں 6 عزادار شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ویڈیو اور ایک بیان شائع کر کے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .