۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
وزارت اطلاعات

حوزہ/ ایرانی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا: "داعش خراسان" کے نام سے مشہور امریکہ اور صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ گروہ کے 14 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات نے ایک جاری کرتے ہوےت کہا: "داعش خراسان" کے نام سے مشہور امریکہ اور صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ گروہ کے 14 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:

ایران کی معزز قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تہران، البرز، فارس اور خوزستان صوبوں کے انٹیلی جنس محکموں اور ایران کی انٹیلی جنس کمیونٹی کے تعاون سے کئے گئے آپریشنز کے دوران "داعش خراسان" کے نام سے مشہور امریکہ اور صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ گروہ کے 14 ارکان کی شناخت کی گئی اور انہیں عدالتی حکم کے بعد گرفتار کر لیا گیا، ملزمان دہشت گردانہ کارروائیوں کے مقصد سے گزشتہ دنوں غیر قانونی طریقے سے ملک ایران میں داخل ہوئے تھے۔

ان میں سے 7 داعش کے عناصر کو صوبہ فارس میں اور 7 دہشت گردوں کو تہران، البرز اور خوزستان صوبوں سے گرفتار کیا گیا، تحقیقات کے نتائج بعد میں شائع کیے جائیں گے۔

اربعین حسینی کے موقع پر نے حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کے عزاداروں، مساجد کے متولی، مجالس عزا کے بانی، جلوسوں اور انجمنوں سے وابستہ افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص اور مشکوک صورت حال کی اطلاع فوری طور پر وزارت اطلاعات کے ہیڈ کوارٹر کو دیں تا کہ بر وقت کاروائی کی جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .