بدھ 11 جون 2025 - 10:35
صہیونیوں کے خفیہ ایٹمی مراکز ایرانی مسلح افواج کی رینج میں ہیں

حوزہ/ ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل میں موجود امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی جانب سے پیچیدہ انٹیلی جنس کارروائی کی کامیابی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: صہیونی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں اس کے خفیہ ایٹمی تنصیبات، جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج کے اہداف میں شامل ہیں اور وہ فوری طور پر نشانہ بنائی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ: انٹیلی جنس کامیابی اور قیمتی دستاویزات، دشمنوں کے شور شرابے کے مقابلے میں اسلامی نظام کی خاموش، دانا اور مدبرانہ منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس کا دوسرا اہم پہلو، صہیونی غاصب حکومت اور اس کے حامیوں کی کمزوریوں اور طاقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلح افواج کی شبانہ روز، بے لوث اور مجاہدانہ کوششوں پر مشتمل ہے تاکہ مؤثر آپریشنل توانائی حاصل کی جا سکے۔

ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کی بیانیہ میں آیا ہے کہ "آج اس انٹیلی جنس دستاویزات تک رسائی اور آپریشن کی تکمیل نے اسلامی مجاہدین کو اس قابل بنایا ہے کہ اگر صہیونی حکومت ایرانی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملہ بھی کرے تو فوری طور پر اس کے خفیہ ایٹمی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی اقتصادی یا عسکری شرارت کا ایسا ہی جواب دیا جا سکے جو اس کے تجاوز کے نوعیت کے عین مطابق ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha