۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں پہلی بار یوم حسین (ع) کا انعقاد کر کے ایک تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا و امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے آسٹریلیا کی وکٹورین پارلیمنٹ میں پہلی بار یوم حسین (ع) کا انعقاد کر کے ایک تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔

سید اسد تقویٰ سربراہ خیر العمل ٹی وی نے پروگرام کے آرگنائزر کرنے سے اختتام تک نمایاں کردار ادا کیا اور پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے

اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شیعہ ، سنی ، بوہری ، آقا خانی ، ، ہندو، سکھ، عیسائی ، وائس چائنسلر اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

مولاناسید ابو القاسم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے حسینیت کا پیغام تمام ادیان و مذاہب کے لوگوں کے درمیان ایوان پارلیمنٹ میں پہنچایا اور کہا کہ کربلا کے واقعے کے بعد یہ ثابت ہو گیا دو ہی مذہب ہیں یا حسینی ہیں یا یزیدی ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا: حسینؑ چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں، آج جب پوری دنیا میں ٹیررزم اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، اس نفرت کا خاتمہ حسینؑ کی تعلیمات کے ذریعے سے ہو سکتا ہے، آج بھی دنیا میں سوشل جسٹس حسینؑ کے ہی راستے سے ممکن ہے۔

صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا نے کہا: یہاں مختلف مذاہب کے لوگ موجود ہیں، آپ خود مشاہدہ کریں کہ امام حسینؑ نے ان تمام مذہب کو کیسے انسانیت کے نام پر جوڑ دیا ہے، یہ ہمارا جمع ہونا اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہب کلبی حسینؑ کے قافلے میں شامل ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .