منگل 7 جنوری 2025 - 12:30
نجف اشرف مؤسسہ الغدیر میں مجلس عزاء کا انعقاد/ حجۃ الاسلام سید ابو القاسم رضوی کا خصوصی خطاب

حوزہ/ مؤسسہ الغدیر نجف اشرف میں صدر مجلس علماء آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ابو القاسم رضوی نے ایصال ثواب کی مجلس سے بہترین خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز دو شنبہ 6 جنوری 2025 بعد نماز مغربین مؤسسہ الغدیر نجف اشرف میں صدر مجلس علماء آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ابو القاسم رضوی نے ایصال ثواب کی مجلس سے بہترین خطاب کیا۔

انہوں نے امامت کے موضوع پہ خطاب کرتے ہوئے حدیث رسول (ص) کی روشنی میں کہا کہ جسے بھی علم و حکمت و جنت چاہئیے اسے در علی (ع) پہ آنا ہوگا اس لئے کہ علم و حکمت و جنت کے دروازے کا نام علی (ع) ہے۔

مجلس کے اختتام پر مولانا رومان رضوی کے والد محترم اور ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر جناب اسد رضوی مظفر پوری کی کتاب"جمال زندگی" کا رسم اجرا بھی ہوا،مجلس میں علماء نجف نے شرکت فرمائی۔

آخر میں مولانا رومان رضوی اور مولانا ابوذر خرم آبادی نے مؤسسہ الغدیر کی جانب سے مولانا ابوالقاسم رضوی اور شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha