۱۶ مهر ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 7, 2024
مولانا ابو القاسم رضوی

حوزہ/فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں (علامہ اقبالؒ)

تحریر: عاشق حسین

حوزہ نیوز ایجنسی | عصرِ حاضر ایک انتہائی حساس دور ہے، جہاں مذہب و مسلک کے نام پر تفرقہ ڈالنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ جیسے کہ ماضی میں، آج بھی بعض مشہور و معروف شخصیات اور خاص گروہ اپنے ذاتی مفادات کے تحت امتِ مسلمہ کو مختلف ٹولیوں اور دھڑوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے اختلافی مسائل کے ذریعے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا کر نفرت اور دوری پیدا کی جا رہی ہے۔

استکباری و استعماری طاقتیں بھی اس دور میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ مسلمانوں کے درمیان چھپے ہوئے دشمنوں کے آلہ کار بن کر امت مسلمہ کی وحدت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ طاقتیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے کر، امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

تاہم، خدا کے فضل و کرم سے ہمارے درمیان ایسے دلسوز اور دردِ دل رکھنے والے علمائے کرام بھی موجود ہیں جو اتحاد بین المسلمین کے لئے ہر دم کوشاں ہیں۔ان عظیم شخصیات میں سے ایک نمایاں نام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی کا ہے۔

مولانا سید ابوالقاسم رضوی اتحاد بین المسلمین کے ایک سچے داعی ہیں۔ آپ نے ہمیشہ امت کے درمیان وحدت و اخوت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور آج بھی قولا و فعلا اس عظیم مقصد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ ان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، جو ہمیں اتحاد و وحدت کی راہ پر گامزن رہنے کا سبق دیتی ہیں۔

اتحاد و وحدت کے فروغ میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قابل قدر خدمات

اتحاد و وحدت کے فروغ میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قابل قدر خدمات

اتحاد و وحدت کے فروغ میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قابل قدر خدمات

اتحاد و وحدت کے فروغ میں مولانا ابو القاسم رضوی کی قابل قدر خدمات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .