۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دیدار علمای اهل سنت با نماینده ولی فقیه در خراسان جنوبی

حوزہ/ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں نمائندہ ولی فقیہ، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے کہا: مغرب کا اصل مقصد دنیا پر تسلط حاصل کرنا ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں، وہ محض دھوکہ اور فریب ہوتا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں نمائندہ ولی فقیہ، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا عبادی نے کہا: مغرب کا اصل مقصد دنیا پر تسلط حاصل کرنا ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں، وہ محض دھوکہ اور فریب ہوتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے سپاہ انصارالرضا(ع) کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ دنیا قانون کے تابع ہے اور ہر شے کی بقا قانون پر منحصر ہے۔

انہوں نے ملک کی سلامتی اور اس میں فوجیوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: دنیا میں قانون شکنی کرنے والے وحشی درندے بن کر لوگوں کی جان، مال اور عزت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور کسی کے لیے بھی امن کی ضمانت نہیں دے رہے۔

انہوں نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران فوجیوں کے کردار اور موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایرانی قوم کی مزاحمت نے ملک میں امن قائم کیا ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے مزید کہا: فوج میں خدمت نہ صرف جوانوں کو ملکی سلامتی کے دفاع کے لیے تیار کرتی ہے بلکہ انہیں زندگی میں خودسازی کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مغربی لبرل جمہوریت کی تنقید کرتے ہوئے کہا: مغربی استکبار اور صہیونی حکومت کے جرائم صرف فلسطین تک محدود نہیں ہیں لہذا دنیا کے تمام آزاد انسانوں کو فلسطینی مظلوموں کا دفاع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: مغربی طاقتیں 500 سال سے دنیا کے امن کو تباہ کر رہی ہیں، اس لئے یورپی اقوام کی وحشیانہ تاریخ کو درست طور پر عوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے امریکا کے قیام کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: موجودہ امریکہ کے کوگ، حقیقی امریکی نہیں ہیں بلکہ اصلی امریکی وہ مقامی ریڈ انڈین قبائل تھے جنہیں یورپیوں نے قتل عام کر کے ان کی سرزمین پر امریکا کی بنیاد رکھی۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے مغرب کی استعماری پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت کو سب سے مؤثر طریقہ قرار دیا اور کہا: امام حسین (ع) کی تعلیمات ہمیں ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیتی ہیں۔

اس تقریب میں سپاہ انصارالرضا(ع) کے نائب کمانڈر سردار یوسفی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا: دفاع مقدس کے دوران 2.5 ملین جوانوں نے ملک کا دفاع کیا اور 39 ہزار شہداء نے انقلاب اور اسلام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .