۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ/ حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: 12 تا 17 ربیع الاول کو عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے امام خمینی رح نے شیعہ اور سنی تمام مسلمانوں کے لئے ہفتہ وحدت قرار دیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے عید میلاد النبی ص اور ہفتہ وحدت کے موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا: حضرت رسول خدا ص کی آمد امت محمدی کے لئے معاشرے میں ایک چراغ ہے۔ جس سے تمام طبقات کے لوگ رہنمائی حاصل کر کے بہترین زندگی گزار سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج وقت کا تقاضا ہے کہ شیعہ و سنی متحد ہو کر طاغوتی ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور ان کی سیرت سے امت کے ہر فرد کو درس سیکھنا چاہئیے تاکہ وہ محبت و اخوت اور اتحاد کو معاشرے میں عام کر کے تفریق نفرت پھیلانے والے عناصر اور تکفیروں کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا: حضرت محمد ص پوری زندگی دین الٰہی اور توحید کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔

آج امت محمدی کو ان کی سنہری اصولوں پر عمل کرنا چاہئیے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مزید کہا: امام خمینی رح نے فرمایا "جو عناصر شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈالیں وہ نہ سنی ہے نہ شیعہ بلکہ استعمار کے آلہ کار ہیں"۔ اس فرمان کو تمام طبقات کے لوگوں کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .