۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ برگزاری مراسم جشن هفته وحدت در حسینیه هلال رضوی ارومیه

حوزہ / صوبہ مغربی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی (ع) کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے کہا: ہفتۂ وحدت شیعہ سنی اتحاد کا مظہر ہے۔ وہ مسلمانوں میں انتہا پسند دھارے اور اسلام اور مسلمانوں کے کھلے دشمن ہیں جو شیعہ اور سنی کے اتحاد سے ضرر اور نقصان اٹھاتے اور اس اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، صوبہ مغربی آذربائیجان میں آستان قدس رضوی (ع) کے نمائندہ دفتر کے سربراہ حجت الاسلام اکبر نوروز نژاد نے حسینیہ ہلال رضوی شہر ارومیہ میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکاء کو ہفتہ وحدت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: معاشرہ میں موجود ثقافتی اور خدماتی سرگرمیوں کی بہتر انجام دہی کے لیے مختلف اداروں اور تنظیموں کا باہمی تعامل اور تعاون معاشرے پر بہترین اثر ڈالتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہفتہ وحدت اسلامی مذاہب کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ایک بار پھر اسلامی تہذیب تک پہنچنے کے لیے اپنے مشترکات کا جائزہ لیں اور اپنے باہمی اختلافات کو اس عظیم ہدف کے حصول کے لئے نظرانداز کر دیں۔

حجت الاسلام اکبر نوروز نژاد نے کہا: آج معاشرہ میں موجود انتہا پسند دھارے اور اسلام اور مسلمانوں کے کھلے دشمن ہی شیعہ اور سنی کے اتحاد سے ضرر اور نقصان اٹھاتے اور اس اتحاد سے خوفزدہ ہیں۔ اس لیے آج مسلمانوں کا اتحاد و اتفاق معاشرے کے لیے ہر چیز سے زیادہ ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .