اتوار 4 جنوری 2026 - 05:00
سیاست علوی اور نظام ولایت ہی انسانیت کی بقاء کی ضامن ہے، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عادلانہ نظام مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت سے الٰہی اور قرب الہیٰ کا بہت پڑا پیغام ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے مولای متقیان کی ولادت باسعادت کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص شیعان حیدر کرار کو تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: آج دنیا کے حکمرانوں کو سیاست علوی کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو برابری کی سطح پر حقوق مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: مولا علی علیہ السلام اپنی پوری زندگی اسلام اور دین الٰہی کی بقاء اور شریعت محمدی (ص) کی تبلیغ کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ آج قوم و ملت کو مولا کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس پر مسرت موقع پر مزید کہا: مولا علی علیہ السلام کی شجاعت، بہادری اور سخاوت اسلام کے اندر ایک نمایاں کردار ہے جو ملت کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا: مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں ظلم و جبر یا غیر انصافی کا تصور تک نہ تھا۔ مولا ہمیشہ اخلاقیات اور تزکیۂ نفس کا درس دیتے رہے تاکہ امت محمدی (ص) کی صحیح اصلاح ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha