حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج انسان دشمن عناصر غزہ، فلسطین میں بے گناہ بچوں اور خواتین کو قتل کر رہے ہیں۔ ایسی قوتوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں آواز اٹھائی جائے تا کہ اس قتل عام کو روکا جائے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: تمام مذاہب کے علماء دہشت گردی مکاؤ اور انسانیت بچاؤ تحریک چلائیں تاکہ انسان دشمن قوتوں سے پردہ اٹھ سکے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے مزید کہا: سامراجی اور طاغوتی فکر رکھنے والے حکمران مذہب اور دین کو بدنام کرنے کے لیے معاشرے میں آزادی کے نام پر غیراخلاقی اور بدتہذیبی پھیلا کر نوجوان نسل کے اذہان کو دین اور اسلام سے دور کر رہے ہیں، ان کا سدباب ضروری ہے۔









آپ کا تبصرہ