۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
وحیدی

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ انسان دشمن عناصر دنیا میں قتل عام اور دھشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ انسان دشمن عناصر دنیا میں قتل عام اور دھشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں،ہم نے ہر دور میں ایسی قوتوں کو بے نقاب کیا اور دنیا میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ھوئی تبدیلیاں ایسے عناصر کی شکست ہے۔
 شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ دھشت گردی کی زد میں سب سے زیادہ شیعہ بے گناہ نوجوان  ڈاکٹرز وکلا دانشور علماء شہید کیے گے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ھم نے ھمیشہ صبر وتحمل اور برداشت کی پالیسی کو اپنایا اور قانون کے راستے کو اپنا اور قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا تاکہ ملک غیر مستحکم نہ ہو اور وہ عناصر روز بروز مضبوط تر مضبوط ھوتے رہے جس کے نتیجے میں آج پوری دنیا میں انسانیت کا قتل عام ھو رہا بے۔
اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ ایسےعناصر کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس چلائے جائیں اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .