۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی و علامہ سید ناظر عباس تقوی

حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے نائب صدر نے حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شبیر حسن میثمی صاحب کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل جبکہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کو ایڈیشنل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد شاکری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کے معروف عالم دین، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیت حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شبیر حسن میثمی صاحب کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل جبکہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کو ایڈیشنل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں باصلاحیت، باعمل علماء کرام ملت تشیع کے مرکزی پلیٹ فارم کو مزید منظم اور فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

حجۃ الاسلام شیخ غلام شاکری نے آخر میں دعا کہ ہے کہ اللہ تعالی شیعہ علماء کونسل کی مرکزی کابینہ میں نومنتخب تمام اراکین کو ملت تشیع کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .