۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا غلام شبیر حیدری

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایڈیٹر المخزن اور مسئول شعبہ تبلیغات شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب مولانا غلام شبیر حیدری کو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا صوبائی آرگنائزر مقرر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایڈیٹر المخزن اور مسئول شعبہ تبلیغات شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب مولانا غلام شبیر حیدری کو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کا صوبائی آرگنائزر مقرر کیا ہے۔

اس سے قبل علامہ موسیٰ رضا جسکانی شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر تھے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی کو بعدازاں شیعہ علماء کونسل کا مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا، جس کے بعد صوبے کے نئے آرگنائزر کا اعلان کیا گیا ہے۔

مولانا شبیر حیدری کو جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسی طرح نچلی سطح پر بھی ضلعی اور تحصیل آرگنائزر مقرر کیے جا رہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کا دورہ جنوبی پنجاب اسی سلسلے کی کڑی ہے، صوبائی آرگنائزر مولانا شبیر حیدری کی جانب سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، ایس یو سی کا مرکزی وفد ملتان کے بعد جنوبی پنجاب کے باقی اضلاع کا دورہ بھی کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .