۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شیعہ علماء کونسل سندہ

حوزہ/ علامہ سید اسداقبال زیدی کو آئندہ تین برس کیلئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ اراکین صوبائی کونسل نے کثرت رائے سے علامہ سید اسد اقبال زیدی کا انتخاب کیا، وہ سال 2021ء تا 2024ء تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ سید اسداقبال زیدی کو آئندہ تین برس کیلئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ اراکین صوبائی کونسل نے کثرت رائے سے علامہ سید اسد اقبال زیدی کا انتخاب کیا، وہ سال 2021ء تا 2024ء تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی کونسل کا اجلاس کا سکرنڈ ضلع نواب شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ عارف واحدی، علامہ شبیر میثمی، علامہ باقر نجفی، علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ ارشاد نقوی سمیت علماء و کارکان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

اجلاس میں خطابات کے ووٹنگ کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں اراکین صوبائی کونسل نے علامہ سید اسد اقبال زیدی کو بھاری اکثریت سے آئندہ تین برس کیلئے صوبائی صدر منتخب کرلیا۔

علامہ عارف واحدی نے ایس یو سی سندھ کے نومنتخب صدر سے ان کی نئی مسئولیت کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ علامہ اسد اقبال زیدی کے مدمقابل علامہ محمد علی جروار اور علامہ کرم علی حیدری مشہدی بھی امیدوار کے طور پر موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .