۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ''ناصران امام زمانہ '' سیمینار

حوزہ/ سیمینار سے صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت ممبر قرآن بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت اور دیگر نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں علمی، فکری و تربیتی سیمینار ''بعنوان ناصران امام زمانہ '' منعقد ہوا۔سیمینار کی صدارت مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔

سیمینار سے صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت ممبر قرآن بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ عسکری الہدایت اور دیگر نے خطاب کیا۔

سیمینار میں جنوبی پنجاب بھر کے ایک سو سے زائد علمائے کرام، واعظین، امام جمعہ والجماعت اور آئمہ مساجد نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .