۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ

حوزہ/ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ آج مسلم معاشرہ بدحالی کا شکار اس لیے ہے کیونکہ روح کربلا سے دور ہیں، اپنی زندگیوں میں کربلائی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے وہاں کربلا موجب بنی ہے، آج ہمیں وقت کی کربلا غزہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ''کربلا شناس معاشرہ'' کے عنوان سے ملتان میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کربلا سے ملنے والے درس کے حوالے سے گفتگو کی۔ رہنمائوں نے کہا کہ آج مسلم معاشرہ بدحالی کا شکار اس لیے ہے کیونکہ روح کربلا سے دور ہیں، اپنی زندگیوں میں کربلائی روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے وہاں کربلا موجب بنی ہے، آج ہمیں وقت کی کربلا غزہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سیمینار سے مرکزی صدر عزاداری ونگ اقرار حسین علوی، بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر تیمورالطاف، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید انیس مہدی، علامہ وسیم عباس معصومی، چیئرمین پاکستان عزاداری کونسل حسنین بخاری، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، مولانا حسین مصطفی خمینی، غلام حسنین انصاری، سید علی رضا گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .