۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب

حوزہ/ اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں علامہ سلطان نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، علامہ ذوالفقار علی حیدری، علامہ تنویر نقوی، علامہ راشد عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدرات صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔

اجلاس میں مجلس علمائے مکتب اہلیبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں علامہ سلطان نقوی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی ، علامہ ذوالفقار علی حیدری، علامہ تنویر نقوی، علامہ راشد عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آمدہ پروگرام کی منظوری لی گئی۔ اجلاس سے علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .