۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت

حوزه/صدر مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام نے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے۔ ہم فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔اسرائیل فلسطین کے حالیہ تنازعہ میں یورپ اور امریکہ کی منافقت کھل کرعیاں ہو چکی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام نے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے۔ ہم فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔اسرائیل فلسطین کے حالیہ تنازعہ میں یورپ اور امریکہ کی منافقت کھل کرعیاں ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار، مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم پاکستان کے صدر علامہ سید حسین عباس گردیزی نے مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے اور مغربی ممالک خصوصاً امریکہ اور یورپی ممالک کی دوغلا پالیسیوں کی کھلے عام مذمت کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبۂ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں صدر مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام کی صدارت میں دو روز جاری رہا، جس میں تمام صوبائی نمائندوں نے شرکت کی اور اجلاس میں ملکی صورت حال خصوصاً فلسطین کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل اور علمائے امامیہ پاکستان کے صدر جناب ملک نصیر حسین کے بڑے بھائی کی اچانک رحلت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا گئی۔

اجلاس میں مرکزی کابینہ سے علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ سید ثمر نقوی، علامہ اصغر عسکری، علامہ عیسیٰ امینی سمیت صوبوں سے سینٹرل پنجاب سے آغا امجد جعفری، علامہ امتیاز کاظمی، جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر، علامہ طاہر نقوی، سندھ سے علامہ عبداللہ مطہری، بلوچستان سے علامہ ذولفقار سعیدی، گلگت سے علامہ محمد حسین علوی، بلتستان سے آغا مظاہر موسوی، آزاد جموں و کشمیر سے علامہ عرفان کاظمی، کے پی کے سے آغا احمد روحانی اور ممتاز علی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .