۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
پاکستان

حوزہ/ ایم ڈبلیو قم کابینہ کی مجلس علمائے مکتب اہلبیت علیہم السّلام پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی کے ساتھ خصوصی نشست

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدس/ مجلس علمائے مکتب اہلبیت علیہ السّلام پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کابینہ کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں تنظیمی موضوعات اور قومی رشد و ارتقا میں تنظیم کے کردار پر گفتگو ہوئی۔ شرکا نے مختلف میدانوں میں اپنی تنظیمی فعالیت کا ذکر کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے معزز مہمان شخصیت کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ قم کابینہ کے شعبہ جات کی مختصر کارکردگی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اراکین کا تعارف بھی کرایا۔

اس دوران مبلغین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شورای عالی کے رکن اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت ع پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا بھر سے اپنی ہدایت و تربیت کیلئے اس مرکز کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی فعالیت تنظیمی تقوی کے ہمراہ ہونی چاہیے۔ تنظیمی تقوی انسان کے اجتماعی و تنظیمی رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔

اس موقع پر حاضرین نے پاکستان میں مبلغین کے اعزام کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث لائے جن کی روشنی میں آئندہ ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام میں تبلیغی فعالیت کے حوالے سے بھی کچھ امور طے پائے۔

نشست کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں آج 19دسمبر 2023 کو ساڑھے دس بجے کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .