۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ 20 دسمبر 2005ء کے عالمی انسانی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد، دنیا سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ اور انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 20 دسمبر 2005ء کے عالمی انسانی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد، دنیا سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ اور انسانوں کی باہمی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ریاست کے فرائض میں شامل ہے، بنیادی انسانی حقوق اور ضرورتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ملک میں انسانی یکجہتی کی فوری اور اشد ضرورت ہے، ہم سب ملکر مشترکہ عزائم کے ذریعے ہی مشترکہ خطرات سے نمٹ سکتے ہیں اور ذاتی انا اور مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا، ملک میں مختلف قومیتوں کو برابر کا پاکستانی شہری سمجھتے ہوئے حقوق دینا ہونگے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس دن ہمارا بنیادی مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا، دنیا میں انسانی بنیادوں پر اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور پسے ہوئے محروم طبقات کی ملکر مدد کرنا شامل ہے، مظلوم و محروم عوام بالخصوص فلسطین اور دیگر ممالک کی عوام پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہی اصل انسانیت کے ساتھ یکجہتی ہے، جس پر جتنا توجہ دی جانی چاہیئے تھی اس قدر نہیں دی گئی، دنیا میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے چیلنج کے تناظر میں عالمی یکجہتی کو مستحکم بنانا ناگزیر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .